شان مسعود بنگلادیش کیخلاف شکست سے دل برداشتہ، مستعفی ہونے کا امکان

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بنگلادیش کے خلاف شکست سے دل برداشتہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

شان مسعود کو بطور کپتان شدید تنقید کا سامنا ہے، وہ دسمبر 2023ء میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنے تھے۔

شان مسعود کی زیرِ قیادت پاکستان 16 ٹیسٹ کھیلا، جن میں سے 4 ٹیسٹ میں جیتا اور 12 میں اسے شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا ہے، میزبان ٹیم نے 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔

سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور یوں دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *