ثاقب چدھڑ نے رابطے کی بارہا کوشش کی: عروبہ مرزا نے اسکرین شاٹس شیئر کر دیے

پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ سے منسوب انسٹاگرام میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان نے مجھ سے بھی متعدد بار رابطے کی کوشش کی۔

عروبہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مبینہ اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکرین شارٹس میں ثاقب چدھڑ کی جانب سے گفتگو شروع کرنے اور اسنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواستیں شامل ہیں۔

اسکرین شاٹس کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ مومنہ اقبال، سیدہ طوبیٰ اور اب میں بھی۔

عروبہ مرزا کی یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ثاقب چدھڑ پہلے ہی ایک اور تنازع کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جس میں ان پر اداکارہ اور میزبان سیدہ طوبیٰ کو بطور تحفہ آئی فون دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ مومنہ اقبال بھی ثاقب چدھڑ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔

مومنہ اقبال کی درخواست کے مطابق انہوں نے رکنِ اسمبلی پر سائبر اسٹاکنگ، ہراسانی، بلیک میلنگ اور شادی کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کر رہی ہے۔

مومنہ اقبال متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ میں انصاف چاہتی ہوں اور انہوں نے عدالت سے باہر کسی بھی سمجھوتے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ان کے مطابق فرانزک شواہد نے تحقیقات کو مزید مضبوط کیا ہے جبکہ مقدمہ تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

عروبہ مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے مبینہ پیغامات کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث میں مزید شدت آ گئی ہے، تاہم عروبہ مرزا، مومنہ اقبال اور سیدہ طوبیٰ کے تمام الزامات تاحال عدالتی اور قانونی کارروائی کا حصہ ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *