بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ایک بار پھر سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
سلمان خان کی سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں سائیکل کے ذریعے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل تصاویر میں اداکار کو سیاہ رنگ کی ہوڈی کے ساتھ سرمئی رنگ کے شارٹس، سر پر ٹوپی اور پیروں میں جوگرز پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جب وہ شہر کی مصروف سڑکوں سے گزر رہے تھے تو اداکار کی سیکیورٹی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہی موجود تھی۔
سلمان خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور 60 سال کی عمر میں ممبئی کی مصروف سڑکوں پر انہیں پر سکون اور پر اعتماد انداز میں سائیکل چلاتے دیکھ کر ان کی فٹنس کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل میڈیا پر سلمان خان کی خرابیٔ صحت کے بارے میں کچھ افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن اب حالیہ تصاویر نے ان افواہوں کو رد کر دیا ہے۔















Post your comments