وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کی شام مملکتِ سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ گرمجوشی اور خیرسگالی پر مبنی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو تاریخی ’’اسلام آباد امن معاہدے‘‘ پر دستخط ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس بحران کے دوران مملکتِ سعودی عرب کی دانشمندانہ اور مدبرانہ قیادت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مملکتِ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت ہی کے باعث ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ چند ہی ماہ کے اندر طے پایا اور اس پر دستخط ممکن ہوئے۔
Weekly Nawai Pakistan E Paper 09-09-2026
Posted in: Home, Nawai Pakistan E Paper 2026, Weekly Nawai Pakistan E PaperDownload PDF File
Read More














Post your comments