وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان کی ثالثی کی بدولت خطے و عالمی امن کے قیام کے بعد تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا علان سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔اس کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگئی۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں معاشی صورتحال میں بہتری آنے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام کی جانب منتقل کررہے ہیں۔ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔ معاشی استحکام برقرار رکھنے اور مہنگائی میں مزید کمی کیلئے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی بدولت یہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔
پٹرول 74، ڈیزل 67 روپے سستا، قوم سے وعدہ پورا، وزیراعظم



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
اخوند سالاک اور پیریستان کی بدلتی ہوئی تاریخ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeتاریخ کی بڑی داستانیں ہمیشہ شاہی ایوانوں سے جنم نہیں لیتیں؛ بعض کردار دُور افتادہ پہاڑوں میں ایسی تاریخ رقم کرتے ہیں جن کی بازگشت صدیوں تک سنائی دیتی ہے۔اطالوی ماہرِ بشریات البرٹو ایم۔ کاکوپارڈو کے تحقیقی مقالے ’’فینس آف پیریستان: دی اسلامائزیشن آف دی کافِرز اینڈ دئیر ڈومیسٹیکیشن‘‘ میں پیریستان کی مذہبی اور تاریخی […]
Read More-
ضرورت برائے شریکِ حیات از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home -
-











Post your comments