پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لئے بورڈ آف پیس (بی او پی ) میں شمولیت کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی دعوت قبول کر لی ہے۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے فریم ورک کے تحت غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کی حمایت کے لئے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس کے قیام سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے نفاذ، فلسطینی عوام کے لئے انسانی امداد میں خاطر خواہ اضافے اور علاقے کی تعمیرنو کے لئے عملی اقدامات ممکن ہو سکیں گے‘پاکستان بورڈ آف پیس کے رکن کی حیثیت سے ان اہداف کے حصول اور فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔پاکستان اس بات کا بھی خواہاں ہے کہ یہ کوششیں ،فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت جو بین الاقوامی اصولوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں سے ہم آہنگ، ایک قابلِ اعتماد اور مقررہ مدت کے سیاسی عمل کے ذریعے ممکن ہوگا۔
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول،دفتر خارجہ



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
عالم کفر کا گٹھ جوڑ اور اسلام مخالف سازشی عناصر خود مٹی کا ڈھیر بن جائیں گے۔ حافظ عبدالحمید عامر
Posted in: Articles, Homeحرمین شریفین پر حوثی باغیوں کے حملے سے عالم اسلام میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جہلم (نامہ نگار) جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر اور چیئرمین تحفظ حرمین شریفین موومنٹ پاکستان حافظ عبدالحمید عامر نے حوثی باغیوں کی جانب سے ارضِ مقدس پر مسلسل […]
Read More-
-
-
عزت کا سودا اور ڈیجیٹل دور از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home












Post your comments