لاہور: دو غیر ملکی خواتین سے مبینہ گینگ ریپ و اغوا برائے تاوان، ملزمان 5 روز ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور کی مقامی عدالت نے دو غیر ملکی خواتین سے مبینہ گینگ ریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہورکے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین سے مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار 4 ملزمان کو پولیس نے کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے اقدام سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔ تفتیش کےلیے 14روزہ ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔ ملزمان میں رضا ڈار، حسن رضا، سکندر خان اور ساجد علی شامل ہیں۔

پولیس کےمطابق متاثرہ غیر ملکی خواتین کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے۔

اُدھر تھانہ ڈیفنس سی کے ایس ایچ او فریاد اشرف اور 2 اہلکاروں کے خلاف جوڈیشل ریسٹ ہاؤس دھرم پورہ میں اسلحہ کے ساتھ غیر قانونی داخلے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او نے اعلی افسران سے فون پر بات کرنے کے لیےجوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود پر دباؤ بھی ڈالا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *