غزہ میں انسانی نسل کشی کے دوران بھارت اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی عسکری درآمدات میں بھارت کا 26 فیصد حصہ شامل ہے۔
بھارتی کمپنیاں اسرائیل کے بڑے دفاعی اداروں بشمول رافیل ایڈوانسڈ سسٹمز کو پرزے برآمد کر رہی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اور اسرائیلی کمپنی کے مشترکہ منصوبے کے تحت ساڑھے 5 لاکھ سے زائد بھاری دھماکا خیز پرزے اسرائیل بھیجے گئے۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے منظرِ عام پر آنے والی غزہ کی وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک تقریباً 73 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔















Post your comments