فٹبال ورلڈکپ، کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ناروے کو 1-2 سے ہرا دیا

فیفا ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے کو ناروے کو 1-2 شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے دونوں گول بیلنگھم نے اسکور کئے جبکہ ناروے کا گول شائلڈر اپ نے اسکور کیا۔

ناروے کی جانب سے گول شیل دروپ نے میچ کے 36 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے 1966ء  میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتا تھا۔

انگلش ٹیم دوسری بار 1990ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

انگلینڈ نے آخری بار 2018ء میں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔

ناروے کی ٹیم کا یہ میگا ایونٹ کی تاریخ کا پہلا کوارٹر فائنل تھا۔

ناروے کی ٹیم نے 28 برس بعد فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

واضح رہے فیفا ورلڈ کپ میں اسپین اور فرانس سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے شکست دے دی۔

اب دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

فٹبال ورلڈکپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔

مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔

اضافی وقت میں ارجنٹینا کی جانب سے گول دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے تیسرا گول اسکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی۔

کھیل کے آخری لمحات میں میکل اسپین کے میرینو کے خوبصورت گول کی بدولت سابق عالمی چیمپئن نے بلجیم1-2 سے کو شکست دی۔

اسپین نے بلجیم 1-2 سے کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔

میچ کا پہلا گول اسپین کے فابیان رویز نے 30ویں منٹ میں کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن گیارہ منٹ بعد بلجیم کے چارلس نےخوبصورت ہیڈر کے ذریعے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک جاری رہا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوششیں کی۔

کھیل کے 88 ویں منٹ میں میرینو نے خوبصورت گول کرکے اسپین کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔کیا

میسی صہیونی ہیں؟ اسرائیل اور یہودی اداروں سے روابط زیربحث،

ارجنٹائن فٹبال اسٹار نے ماضی میں اسرائیل کا دورہ کیا،دیوارِ گریہ پر حاضری اور اسرائیلی کمپنیوں کی تشہیر کی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے اسرائیل اور یہودی اداروں سے ماضی کے روابط ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ورلڈ کپ کے دوران بعض اسرائیل مخالف حلقوں نے میسی کی اسرائیل سے وابستہ سرگرمیوں کو بنیاد بنا کر ارجنٹائن کی مخالفت کی مہم چلائی، جبکہ اسرائیل میں بڑی تعداد میں شائقین ارجنٹائن کی حمایت کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میسی نے مختلف مواقع پر اسرائیل کا دورہ کیا، دیوارِ گریہ پر حاضری دی، امن کی تقریبات میں شرکت یا حمایت کی، اور اسرائیلی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *