پاکستان سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے۔
نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد، گلے مل کر مبارکباد اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی جارہی ہے۔
کراچی میں نماز عید الاضحیٰ کے بڑے اجتماعات سبیل والی مسجد، میمن مسجد، فیضان مدینہ، مرکزی عید گاہ ناظم آباد، جامع مسجد فاروق اعظم، جامع مسجد نیو ٹاؤن، مسجد کنز الایمان، دار العلوم نعیمیہ، دارالعلوم امجدیہ سمیت شہر کی بڑی مساجد و امام بارگاہوں عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد ہورہے ہیں۔
شہر قائد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع باغ جناغ (پولو گرانڈ) میں منعقد ہوگا جہاں عام شہریوں سمیت سیاسی و سماجی رہنما، تاجر برادری، غیر ملکی سفارتکار عید کی نماز ادا کریں گے۔
شہر میں امن امان کی صورتحال کو بحال رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے۔
امریکا، برطانیہ اور یورپ میں بھی مسلمان آج عید منا رہے ہیں۔















Post your comments