آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں پر حملہ، امریکا نے ایران پر الزام عائد کر دیا

عمان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی آئل ٹینکر پر نامعلوم میزائل نما شے سے حملے کے بعد لگنے والی آگ کے معاملے پر امریکی حکام نے ایران پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر کم از کم 2 میزائل داغے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ایک اور تجارتی جہاز بھی حملے کی زد میں آیا، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں ایک دوسرے پر جوابی حملے کیے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب امریکا کی حمایت سے عمانی سمندری حدود میں ایک نئے بحری راہداری منصوبے کا اعلان کیا گیا۔

اس منصوبے کی ایران نے مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ 17 جون کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت  کی خلاف ورزی ہے۔

عمان کے شہر لیماہ کے مشرق میں تقریباً 8 ناٹیکل میل کےفاصلے پر آئل ٹینکر کو گولہ لگا ہے، جس سے جہاز میں آگ لگ گئی

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ ایران نے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا، کم ازکم دو میزائل داغے گئے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *