انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، پنجاب میں سرگرم مبینہ ڈرگ ڈیلرز کی فہرست طلب

لاہور پولیس نے انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد کراچی پولیس سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے پنجاب میں سرگرم مبینہ ڈرگ ڈیلرز کی تفصیلی فہرست طلب کر لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انمول پنکی کیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کر دیا ہے اور اس کے نتیجے میں پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے اس سلسلے میں ڈی آئی جی کراچی سے بھی براہ راست رابطہ کیا ہے تاکہ دونوں صوبوں کے درمیان موجود نیٹ ورک کی مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی سے لاہور تک پھیلے ہوئے اس مبینہ نیٹ ورک سے متعلق تمام ریکارڈ، انکشافات اور خفیہ معلومات لاہور پولیس کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، جبکہ لاہور میں درج مختلف مقدمات کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کراچی پولیس سے مزید تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں اور اس عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ انمول پنکی کو سال 2024 میں لاہور پولیس کے نارکوٹکس یونٹ نے گرفتار کیا تھا اور اسے تقریباً 10 سے 15 روز تک سی آئی اے کوتوالی میں زیر حراست رکھا گیا، تاہم دوران حراست ایک انسپکٹر رینک کے افسر نے مبینہ طور پر ملزمہ کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ قربت اختیار کر لی۔ بعد ازاں مبینہ مالی معاملات اور مفادات کے باعث نہ صرف ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا بلکہ اسے چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ افسر نے بعد میں انمول پنکی سے شادی بھی کر لی اور سال 2025 میں ریٹائر ہو گیا۔کوکین کوئن انمول عرف پنکی کی نشاندھی پرپولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس کے فلیٹ پرچھاپہ مارکربھاری مقدارمیں کوکین برآمد کرلی،ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بتائی جاتی ہےملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف سچل تھانے میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوکین کوئن انمول عرف پنکی کی نشاندھی پرپولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اے ون کمپلیکس کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں کوکین برآمد کرلی گئی، ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بتائی جاتی ہےملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف سچل تھانے میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈرگ اسمگلر انمول پنکی کے ساتھیوں کیخلاف لاہور میں درج تین مقدمات بارےعدالتی ریکارڈ منظر عام پر آگیا، عدالتی ریکارڈ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد نذیر نے8دسمبر 2020کو تھانہ اقبال ٹائون میں2کلو منشیات برآمدگی کیس میں پنکی کے بھائی محمد ناصر کو بری کردیا گیا ،پنکی اور اسکے بھائی کے خلاف تھانہ اقبال ٹائون میں 22مئی 2020 کو مقدمہ درج ہوا

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *