امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا امن کے لیے پرعزم ہے، ہم لبنان، حزب اللّٰہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کوششوں میں پیش رفت کے لیے مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین اپنے عزم پر قائم رہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاکس میں اضافے کو پسند کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے کامیابی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور فتح حاصل ہورہی ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی نہیں ہورہی، یہ جعلی خبر ہے، ڈیموکریٹس کا پروپیگنڈا چل رہا ہے۔ٹرمپ کا ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنےکا مطالبہ، معاہدہ مختلف نکلا۔ ایران کو تیل کی برآمدات اور مالی ریلیف کی اجازت، منجمد اثاثوں کی بحالی پر بھی پیشرفت ہوئی۔ جوہری پروگرام پر گفتگو بعد میں،ہرمز و ایرانی اثاثوں پر شرائط امریکی سابقہ مؤقف سے مختلف ہیں۔
امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر بعض اسرائیلی رہنماؤں کی تنقید پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس برہم ہوگئے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے اسرائیلی وزرا کو ہوش میں آکر حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کابینہ میں ہوتا تو دنیا میں اپنے واحد طاقتور اتحادی پر ایسے حملے نہ کرتا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں ڈونلڈ ٹرمپ واحد سربراہِ ریاست ہیں جو اسرائیل سے ہم دردی رکھتے ہیں، ایسے وقت میں معاہدے اور ٹرمپ پر اسرائیلی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔














Post your comments