سماجی و کاروباری شخصیت محمد ہارون اعوان کے سُسر جناب محمد منیر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے لاسال سپورٹس ارینا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سماجی و کاروباری شخصیت محمد ہارون اعوان کے سُسر جناب محمد منیر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے لاسال سپورٹس ارینا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں قریبی عزیز و اقارب نے بھر پور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لاسال کے سپورٹس ارینا میں ایک مذ ہبی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جو کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف لاسال کے جنرل سیکرٹری اور علاقے کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت محمد ہارون اعوان کے سُسر مرحوم محمد منیر کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد کی گئی تھی۔مرحوم محمد منیر مئی 2026 میں لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔

تقریب میں فیضانِ مدینہ مانڑیال سے قاری فضیل عطاری اور مولانا سید عبداللہ عطاری نے خصوصی طور پے شرکت کی اور تقریب سے خطاب بھی فرمایا۔تقریب میں تلاوت قرآنِ پاک اور نعت،رسول مقبول ﷺ کا شرف قاری شرجیل بٹ اور محترم ظفر شیخ  نے حاصل کیا،جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صاحبزادہ غلام مجتبیٰ ایڈووکیٹ نے ادا کئے۔اوٹاوا سے محمد ناصر اعوان اور لاسال اور مانٹریال سے کثیر تعداد میں علاقہ معززین نے شرکت کی۔

محمد ناصر اعوان نے تمام معزز مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے آغاز سے قبل قرآن خوانی بھی کی گئی ،اور تقریب کے شرکاء نے مسز ہارون اعوان سے انکے والد کی وفات پر تعزیت بھی کی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *