اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے صوبوں سے مدد طلب

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے صوبوں سے مدد مانگ لی۔

کابینہ سیکریٹری نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر تینوں صوبوں سے مجموعی طور پر ساڑھے 23 ہزار پولیس اہلکار طلب کیے ہیں۔

اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے صوبوں سے پولیس اہلکاروں کی دستیابی اور تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے 15 ہزار، سندھ سے 8 ہزار، بلوچستان سے 500 پولیس اہلکار بھجوائے جائیں، تینوں صوبے پولیس اہلکاروں کو 20 ستمبر تک اسلام آباد میں تعینات کریں گے۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 5 روز کےلیے دفعہ 144 کے تحت اجتماع پر پابندی لگادی۔

صوبائی حکومت نے پنجاب میںامن و امان کی صورتحال اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق صوبے بھر میں عوامی مقامات، سڑکوں، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، ریلی، جلسے، جلوس، دھرنے اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے پنجاب میں عوامی اجتماعات کے دوران دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے متعلق رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین اور مساجد و گرجا گھروں میں عبادات کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے سرکاری فرائض اور عدالتوں کی کارروائیاں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *