بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھی محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی

بھارت کی گندی سیاست کھیل کے میدان کو داغدار کر گئی اور بھارتی مردوں کی ٹیم کی طرح خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے وصول نہیں کی ۔بھارت چیمپین ضرور بنا لیکن اس بار بھی ٹرافی سے محروم رہا۔خواتین ایشیا کپ کا فائنل متنازع انداز میں ختم ہوگیا ۔محسن نقوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے رنرز اپ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو میڈل اور انعامات دیئے۔اتوار کی شب بھارت نے ریکارڈ آٹھویں مرتبہ خواتین ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔فائنل کے مہمان خصوصی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی تھے۔بھارت نے ایک بار پھر اسپورٹس اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویمنز ایشیاکپ بھی متنازع بنا دیا۔ایک سال میں دوسری بار بھارت نے کھیلوں کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی اور پاکستان دشمنی میں ٹرافی وصول نہیں کی۔ذرائع ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ٹرافی دینے کا پروٹوکول مکمل طور پر طے تھا، فاتح بھارتی ٹیم کو دینے کے لیے دستیاب تھی۔بھارت نے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا، بھارت کی پچھلی ٹرافی بھی دستیاب ہے، صرف وصولی کا انتظار ہے، ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اپنے مؤقف سے پہلے بھی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہیں بھارت کو انہی سے ٹرافی وصول کرنا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ایک اور ٹرافی ضبط کر لی ہے۔ بھارتی مینز ٹیم کی طرح ایشیا کپ جیتنے والی بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھی اسپورٹس مین سپرٹ کے منافی رویہ اپناتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تو ٹرافی ضبط کر لی گئی۔فائنل کے بعد سری لنکن ٹیم کی کپتان چماری آتا پاتو نے بھارتی ٹیم کے ٹرافی نہ لینے پر ردعمل میں کہا کہ ہمارے تو کنٹرول سے صورتحال باہر ہے، ہم کیا کہہ سکتے ہیں،بھارت کی خواتین ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ویمنز ایشیاکپ فائنل کے مہمان خصوصی ہیں جیسے ہی محسن نقوی،ایشین کرکٹ کونسل کے حکام کے ساتھ اسٹیج پر آئے۔بھارتی کھلاڑی گراونڈ سے ڈریسنگ روم میں چلی گئیں اور تقریب تقسیم انعامات میں شرکت نہیں کی۔محسن نقوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے رنرز اپ سری لنکا کرکٹ ٹیم کو میڈل اور انعامات دیئے۔جیسے ہی سری لنکا کی ٹیم نے انعامات وصول کئے۔محسن نقوی تیزی سے اسٹیج سے اترے اور گراونڈ سے باہر چلے گئے۔ایشین کرکٹ کونسل کو پہلے ہی علم تھا کہ بھارتی ٹیم ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔اس لئے ٹرافی کو گراونڈ میں لانے سے گریز کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا اور دیگر حکام نے میچ دیکھا۔بھارت کی جیت پر محسن نقوی نے راجیو شکلا کو مبارک باد دی لیکن بھارتی بورڈ کو کوئی بھی نمائندہ اسٹیج پر نہیں آیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے حکام آخری وقت تک بھارتی بورڈ کو ٹرافی وصول کرنے کا کہتے رہے لیکن سیاست ،اسپورٹس مین اسپرٹ پر حاوی آگئی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *