کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پانی کی فراہمی متاثر

کے الیکٹرک کے سسٹم میں کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق صبح 6 بجے دھابیجی کے مختلف فیزز میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، کے الیکٹرک نے دھابیجی پر بجلی کی بندش کی وجہ کیبل فالٹ قرار دے دی، بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی کے تھرڈ فیز، فورتھ فیز اور کے تھری پمپ ہاؤس کی بجلی بند ہوگئی۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ دھابیجی پر بجلی کی بندش کے باعث 21 میں سے 10 پمپس غیر فعال ہوگئے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق 10 پمپس بند ہونے سے کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ بجلی کی جلد بحالی کے لیے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، بجلی بحال ہوتے ہی متاثرہ 10 پمپس فوری طور پر فعال کر دیے جائیں گے، بجلی کی بحالی کے فوراً بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *