جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں چودہ اگست کو قونصل جنرل مونٹریال میں ایک پُر وقار تقریب پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا،جس میں کمیونٹی ممبران نے بڑی تعداد میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔پروگرام کا آغاز قونصل جنرل مونٹریال فیصل ابڑو نے پرچم کشائی کر کے کیا ،جس کے بعد وہاں موجود تمام کمیونٹی ممبران نے مل کر قومی ترانہ پڑھا،اور ملی نغمہ بھی گایا۔
پرچم کشائی کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ،اور اسکے بعد صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا چودہ اگست کے حوالے سے پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔
قونصل جنرل مونٹریال جناب فیصل ابڑو نے تقریب سے اپنے خطاب کے دوران تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انکا تقریب میں شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا،اور تمام لوگوں کو پاکستان کی جشن آزادی کی مبارک باد بھی دی اور اس امید کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی درخواست کی کہ انشاءاللۃ پاکستان دن دگنی اور رات چگنی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے دنیا میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر جشن آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا۔















Post your comments