آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنا شروع

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔ اب تک موصولہ 7 مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) 5 اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 2 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔ 

پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں کے ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں پر کامیاب ہوگئی جبکہ مزید 3 نشستوں پر اسے برتری حاصل ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں اور مزید 4 نشستوں پر پی پی امیدوار آگے ہیں۔

مکمل نتائج

ایل اے 1 میرپور 1:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15 ہزار 427 ووٹ لے کر نشست جیت گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 9 ہزار 832 ووٹ لے کر ہار گئے۔

ایل اے 2 میرپور 2:

قانون ساز اسمبلی ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیرسر کاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 12 ہزار 904 ووٹ لے کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8 ہزار 182 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 3 میرپور 3:

ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کا بھی غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11 ہزار 676 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9 ہزار 832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 4 میرپور 4:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20 ہزار 172 ووٹ لے کامیاب ہوگئے جبکہ اس نشست پر پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13 ہزار 865 ووٹ لے سکے۔

ایل اے 7 بھمبر 3:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35 ہزار 490 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25 ہزار 100 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 9 کوٹلی 2:

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 31 ہزار 80 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28 ہزار 509 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 13 کوٹلی 6:

حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

ووٹوں کی گنتی جاری

ایل اے 5 بھمبر 1:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے 176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 115 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 21573 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 18406 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 6 بھمبر 2:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 128 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 25902 لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 14278 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 8 کوٹلی 1: 

حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 140 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 18543 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11093 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 10 کوٹلی 3:

حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 11 کوٹلی 4:

قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے 206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 103 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 16000 ووٹ لے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 13501 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 12 کوٹلی 5:

حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے 207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کا غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 2613 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 1255 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، استحکامِ پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت 296 امیدوار میدان میں تھے۔

13 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 1 ہزار 439 ہے، جن میں مرد ووٹرز 7 لاکھ 25 ہزار 118 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 75 ہزار 628 ہے۔ میرپور ڈویژن میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔

ضلع میر پور کے 4 حلقوں میں 597، ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں میں 1107 اور ضلع بھمبھر کے 3 حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔

سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر خوش حال خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری ٹولوں کو مسترد کر کے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *