گزشتہ ہفتے بہت دکھ کے ساتھ یہ خبر سنی گئی کہ نریش بھرگاوا اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ وہ گزشتہ سال سے بیمار تھے اور آٹواہ کے ریور سائیڈ ہاسپٹل میں زیرِ علاج تھے۔ انکی عُمر اسی برس کے قریب تھی۔
نریش بہارگاوا اور انکی وائف کارنوال میں ٹریول ایجنسی بھی چلاتے رہے۔وہ 1960 میں کینیڈا آئے اور کارنوال میں ملازمت کے لیے سکونت اختیار کی۔ وہ پیشے کے اعتبار سے کیمیکل انجینئر تھے۔وہ کارنوال میں بی اے ایس ایف پلانٹ کے مرکزی ڈویلپر تھے ۔ وہ بارہ سال تک کارنوال میں میونسپل سیاست میں بھی شامل رہے۔ انہوں نے چار مرتبہ کارنوال سٹی کونسل کے کونسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے آخری بار 2003 میں بطور کونسلر خدمات انجام دیں اور پھر ریٹائر ہو گئے۔
Mohammad Naeem Talat















Post your comments