class="post-template-default single single-post postid-5805 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وزیراعظم کا احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر گہری تشویش کے ساتھ نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے احکامات پر عمل درآمد کےلیے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی اور ہدایت کی کہ تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی ای فائل پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ای آفس پر جزوی منتقل وزارتوں اور ڈویژنز کو 100 فیصد تک منتقلی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو خط لکھ دیا گیا، وزیراعظم اپنے احکامات پر عمل درآمد کا ذاتی طور پر جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق متعدد وزارتیں اور ڈویژنز تاحال مینول فائلنگ سسٹم کا استعمال کررہی ہیں۔ وزیراعظم نے 27 مارچ 2024ء کو سرکاری دفاتر میں ای آفس کے جلد نفاذ کی ہدایت کی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter