پاک چین مشترکہ بیان پر بھارت چراغ پا، سی پیک پر غصہ اتارا

 پاک چین مشترکہ بیان پر بھارت چراغ پا، سی پیک پر غصہ اتارا، جموں و کشمیر اور لداخ کو اٹوٹ انگ قرار دینے کی پرانی گردان، اقتصادی راہداری کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان اور چین کے مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر سے متعلق کیے گئے اشاروں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے انہیں غیر ضروری اور ناقابل قبول قرار دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کےاٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصے قرار دینے کی گردان کرتے ہوئے کہا کہ ان پر کسی بھی بیرونی ملک کا مؤقف قابل قبول نہیں۔بھارت نے اس موقع پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر بھی سخت مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ان علاقوں سے گزرتا ہے جنہیں بھارت اپنی خودمختاری کا حصہ سمجھتا ہے، اس لیے اسے غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے چین اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کریں جو بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہوں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *