پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن کے حوالے سے حالیہ خبروں پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ حالیہ خبریں جو ان کی بہن، ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے حوالے سے شائع ہو رہی ہیں، ان سے غلط تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ وہ اس کیس سے جڑے ہیں۔
حمزہ علی عباسی نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی تحقیقات یا قانونی کارروائی کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی اس معاملے میں ان کی کوئی شمولیت ہے۔
انہوں نے بہن کی کامیابیوں اور ان کی پیشہ ورانہ سالمیت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ معاملہ صرف ان کی بہن سے متعلق ہے اور میڈیا سے درخواست کی کہ ان کا نام اس کیس کے ساتھ جوڑا نہ جائے۔
اداکار نے خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی غلط تعلق کی صورت میں وہ اپنے قانونی حقوق استعمال کریں گے۔










Post your comments