گورنر سندھ نہال ہاشمی نے سندھ فشریز ترمیمی بل کی منظوری دے دی، جس کے بعد مچھلی کی غیر قانونی خرید و فروخت اورتجارت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور فیکٹری کا فضلہ پانی میں چھوڑنے پر بھی جرمانہ مقرر کیاگیا ہے، ماہی گیری نظام بہتر بنانے اورسمندری حیات کے تحفظ کیلئے قانون میں ترامیم کی گئیں۔
سندھ فشریز ترمیمی بل کے تحت خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں اضافہ کیا گیا، ترمیم کے مطابق بغیر لائسنس ماہی گیری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ممنوعہ جال کے استعمال اور غیر قانونی شکار پر جرمانے ہوں گے۔
ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ماہی گیری کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کیا گیا، پروسیسنگ پلانٹ یا فیکٹری بغیر لائسنس چلانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔










Post your comments