ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جنیوا میں ایران کے حق میں اصولی مؤقف اختیار کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے یو این انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔
رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا اصولی کردار قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے خلاف غیر منصفانہ قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کر کے جرات مندانہ اقدام کیا۔
رضا امیری مقدم نے بتایا کہ ایران کے خلاف سیاسی اور بلا جواز اقدامات کو تیسری مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ 12 روزہ جارحیت، بیرونی حمایت یافتہ ہنگامے اور عالمی اداروں کے غلط استعمال کی کوششیں ناکام ہوئیں، پاکستان کی حمایت انصاف، انسانی حقوق، کثیرالجہتی نظام اور قومی خودمختاری سے وابستگی کی عکاس ہے۔
رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران اس اصولی اور مستقل حمایت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گا۔
ایران امریکا کشیدگی، برطانیہ نے قطر میں 4 ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کردیے۔
برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق طیاروں کو دفاعی مقصد کے تحت بھیجا گیا ہے۔
امریکا کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ کی جانب ایک بڑا بیڑا روانہ کررہا ہے۔
اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کریں گے تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا جواب دے گا۔











Post your comments