ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل

امریکا کے شہر نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی بھی ارجنٹینا اور مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر بول پڑے۔

ظہران ممدانی نے اپنے نئے منصوبے ’نیکسٹ اسٹاپ: بیٹر بسز، فاسٹر سروس‘ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر سفری سہولتیں مسافروں کا قیمتی وقت بچانے میں مدد دیتی ہیں، اس نئے منصوبے کے تحت سفر کا دورانیہ کم ہو گا۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ سفر کا دورانیہ کم ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کام پر جانے سے پہلے آرام سے اپنی فیملی کے ساتھ ناشتہ کریں اور اسی طرح شام کو بھی وقت پر گھر واپس پہنچ کر کچھ خوش گوار لمحات اپنے بچوں کے ساتھ گزاریں۔

اس موقع پر ظہران ممدانی نے ارجنٹینا اور مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر بھی اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے آپ اپنے دوستوں کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ کل کا میچ مصر سے چھینا گیا۔

ظہران ممدانی کے اس ردِعمل نے میچ کے دوران ہونے والے متنازع فیصلوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر پہلے سے جاری بحث کو مزید ہوا دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصر کی ٹیم کے ہیڈ کوچ، مصری کھلاڑی اور سوشل میڈیا صارفین ریفریز کے متنازع فیصلوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

مصر کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ارجنٹینا کے خلاف سنسنی خیز میچ میں متنازع فیصلوں کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے منتظمین پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی فتح کے بعد مصر کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے علاوہ، مصری کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی متنازع فیصلوں پر ریفریز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مصری کوچ حسام حسن نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا ہے کہ نتائج کچھ بھی ہوں، میں وہی کہوں گا جو میرے دل میں ہے۔

انہوں نے منتطمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے نتائج منصفانہ نہیں ہیں، شاید دفاعی چیمپئن اور لیونل میسی کو ورلڈ کپ کی دوڑ میں رکھنا چاہتے ہیں۔

مصر کے کھلاڑی مصطفیٰ زیکو نے ریفری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریفری کا رویہ غیر منصفانہ تھا، اس نے پوری قوم کی محنت ضائع کر دی، میچ کے آغاز سے ہی وہ ہمارے خلاف تھا، ٹورنامنٹ پہلے ہی فکس تھا۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے مسترد کر دیا گیا، ریفری نے تقریباً 100 گز دور ہونے والے ایک مبینہ فاؤل کی بنیاد پر گول منسوخ کیا، جس پر مصری ٹیم نے سخت اعتراض کیا۔

اس کے علاوہ میچ کے دوران 2 بار ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے مصری کھلاڑیوں کو گرایا لیکن ریفری نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے اس رویے پر فاؤل اور مصر کی ٹیم کو پنالٹی شوٹ نہیں دیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *