معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی بیٹی حجاب خلیل نے والد کے صبا قمر سے متعلق متنازع بیان اور اغواء کے اسکینڈل کے بعد خود پر ہونے والی شدید تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
حجاب خلیل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ والد کے اغواء کے اسکینڈل کے بعد میرے والد کی بیماری پر لوگوں نے مجھے ٹرول کیا۔
حجاب خلیل نے مزید بتایا کہ اغواء سے پہلے میرے والد نے ایک اداکارہ کے لباس کے بارے میں تبصرہ کیا تھا تو بھی لوگوں نے مجھے ٹرول کرنا شروع کر دیا کیونکہ میں مغربی لباس پہنتی ہوں حالانکہ میرا لباس بیہودہ نہیں بس جین زی اسٹائل کا ہوتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے تنقید پر کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوا، میں روبوٹ تو نہیں ہوں۔
حجاب خلیل نے مزید کہا کہ انفلوئنسلر پوڈ کاسٹ کے دوران کرسیوں پر بیٹھ کر میرے والد کے تنازعات پر مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، یہ غیر انسانی سلوک ہے، ایسا کرنا بند کریں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جسے میرے والد کے تنازعات سے مسئلہ ہے اسے چاہیے وہ میرے والد سے بات کرے، والد سے لوگ ڈرتے ہیں کیونکہ وہ لحاظ نہیں کرتے وہ دو ٹوک جواب دے دیتے ہیں۔















Post your comments