پاسدارانِ انقلاب کا امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملوں کے ردعمل میں امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکا کے ال سالم اور احمد الجابر اور بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے ایرانی حکام سے براہِ راست بات کی ہے نہ صرف جھوٹ بلکہ جنگ سے بچنے کی کوشش پر پردہ ڈالنے کے لیے ہے۔

پاسداران انقلاب ایران کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ مقدس آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنا دے تو ایران پورے خطے کو امریکا کے لیے جہنم بنا دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے چاہا تو امریکی گستاخی کا یہی ردعمل ہوگا۔

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایف سولہ طیارے پر میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائل فائر کیے جانے پر ایف سولہ طیارہ بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ تہران کے شہر رباط کریم میں فضائی دفاعی نظام متحرک کردیا گیا ہے۔

بندر عباس میں ایئرپورٹ اور ایئربیس کے قریب متعدد دھماکے سنے گئے، ایران کے صوبہ فارس، مغربی تہران، میناب، سیرک، قشم، ہینگام اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی بندرگاہ کنگان میں بھی دھماکے سنے گئے جبکہ ایران نے عراق کے شہر اربیل میں امریکا کے اڈے پر میزائلوں سے حملہ کرکے ریڈار کے نظام کو نشانہ بنایا۔

امریکی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہازوں کی آمد و رفت بند کردی۔

ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی فوجی کمان کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے حکم میں تیل بردار اور تجارتی جہاز بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پابندی کی خلاف ورزی پر ہرمز میں 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ تہران کے شہر رباط کریم میں فضائی دفاعی نظام متحرک کردیا گیا ہے۔

بندر عباس میں ایئرپورٹ اور ایئربیس کے قریب متعدد دھماکے سنے گئے، ایران کے صوبہ فارس، مغربی تہران، میناب، سیرک، قشم، ہینگام اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی بندرگاہ کنگان میں بھی دھماکے سنے گئے جبکہ ایران نے عراق کے شہر اربیل میں امریکا کے اڈے پر میزائلوں سے حملہ کرکے ریڈار کے نظام کو نشانہ بنایا۔

ایران کے شہر میناب، سیرک اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایران کے صوبہ فارس، مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام متحرک ہوگیا۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران پر امریکی حملے شروع ہوگئے۔

 امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے شروع کردیے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران میں متعدد اہداف پر دفاع میں اضافی حملے شروع کیے۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات 2:15 پر امریکا نے ایران پر حملے کیے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق قشم اور ہینگام جزائر پر میزائل حملے ہوئے ہیں۔

ایران  کی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی بندرگاہ گرگان میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *