محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 جون سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 13 جون تک ان علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
مظفرآباد، راولاکوٹ، گلگت، ہنزہ، اسکردو دیگر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ چترال، سوات، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ اور دیگر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ادھر بلوچستان میں ژوب اور قلعہ سیف اللّٰہ سمیت دیگر علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، گھوٹکی اور دیگر بالائی علاقوں میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔















Post your comments