ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ماضی میں کیے گئے امریکا سے مذاکرات نے بداعتمادی میں اضافہ کیا۔
ایران حکومت کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے یہ بات وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں اور ناکہ بندی کے دوران جبری مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جب تک جارحانہ اقدامات ختم نہیں کیے جاتے، اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات بحال کرنے کے لیے امریکا رکاوٹیں ہٹائے، بحری ناکہ بندی ختم کرے۔
پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ایرانی وفد سلطنت عمان پہنچ گیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں یہ وفد ماسکو جانے سے پہلے اتوار کو پاکستان کا دوبارہ دورہ کرے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچنے پر سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے بعد وزیرخارجہ عراقچی کا اس خطے کا یہ پہلا دورہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران خلیجی فارس کی ریاستوں سے اچھے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی اعتماد بڑھانے اور تعمیری تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔










Post your comments