ایرانی فٹ بال ٹیم پہلا میچ کھیلنے لاس اینجلس پہنچ گئی

ایران کی فٹ بال ٹیم اس ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے تیجونا کے بیس کیمپ سے لاس اینجلس پہنچ گئی، وہ ایونٹ میں اپنا پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے ایران کا بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجونا میں قائم ہے، یہیں سے ایران کی ٹیم اپنے گروپ کے میچز کھیلنے کیلئے امریکا جائے گی اور میچ کھیل کر واپس آئے گی۔

امریکا میں اُس کے دو میچز لاس اینجلس اور ایک میچ سیٹل میں ہے، ایران کی ٹیم پہلے میچ کیلئے جب تیجونا سے لاس اینجلس کیلئے روانہ ہوئی تو اُس کے مداحوں نے بڑی گرم جوشی اور نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ رُخصت کیا۔

ایران کی ٹیم کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہے، اُس کے بعد اُسے بیلجیئم اور پھر مصر سے مقابلہ کرنا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *