ایران: تہران، تبریز، اصفہان اور کرج میں دھماکوں کی آوازیں

ایران کے شہر تہران، تبریز، اصفہان اور کرج میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے مغربی اور وسطی ایران میں ایرانی حکومت سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی ایران کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، ایران کے جنوب مغرب میں ماہشہر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے، ماہشہر کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں پیٹرو کیمیکل کمپلکس کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے، ماہشہر کے خصوصی پیٹرو کیمیکل اکنامک زون کو خالی کرایا جارہا ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو جوابی حملوں سے منع کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی حملوں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا، امید ہے اسرائیل جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدر کو ایران پر حملہ کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا تو ٹرمپ نے کہا اگر حملہ کیا گیا تو امریکا اس میں حصہ نہیں لے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران آپریشن میں 13 افراد کے مارے جانے کا اعتراف کرلیا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا افزودہ یورینیم ضبط کرکے وہیں یا کہیں اور لے جا کر تلف کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کام مکمل ہونے تک امریکی فوجیوں کو وہیں رہنا چاہیے، ہوسکتا ہے ہمیں امریکی فوجیوں کی دوبارہ ضرورت پڑے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کو خطرہ نہیں ہے، امریکی فوجیوں کو واپس بلانا بےوقوفی ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران آپریشن میں ہمارے 13 افراد مارے گئے، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران سے معاہدے کے بہت قریب ہیں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران نے اس حقیقت کو تسلیم کرلیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ قیادت پچھلی قیادت سے زیادہ منطقی اور ہوشیار ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے امن معاہدہ ہونے تک نہ ایرانی اثاثے غیرمنجمد ہوں گے نہ ہی کوئی پابندی ختم ہوگی۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی اثاثوں کو غیرمنجمد کرنے یا کوئی ایرانی پابندی ہٹانے کو معاہدے کا حصہ نہیں بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا رویہ اچھا رہا تو ایسا معاہدے کے بعد ہوسکتا ہے اور ایران نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اس پر بات چیت شروع کریں گے۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم لبنان کو ایران کے ساتھ معاہدے کا حصہ بنانے کے لیے بھی اصرار نہیں کر رہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *