پہلا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹ سے فتح اپنے نام کرلی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور 44 اعشاریہ 1 اوورز میں 200 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا، بابر اعظم نے 94 گیندوں پر 69 رنز کی باری کھیلی جبکہ غازی غوری 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان نے 28، معاذ صداقت نے 8 اور سلمان آغا نے 6 رنز بنائے جبکہ عرفات منہاس نے 18 اور عبدالصمد 1 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

یوں پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سیریز کا دوسرا ون ڈے 2 جون کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے جبکہ میتھیو شارٹ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ میتھیو کوہنیمن نے 24، ایلکس کیری نے 19 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 5 ، ابرار احمد نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔

پہلے ون ڈے کےلیے قومی ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابر اعظم، غازی غوری، سلمان علی آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔ نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس ڈیبیو کیا۔

خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کا یہ 1000واں میچ تھا، اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے ہزارویں میچ میں شرکت اور کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کیلئے یہ تاریخی موقع ہے، کوشش کریں گے کہ عمدہ پرفارمنس پیش کریں۔

آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا ہے کہ بولرز نے اچھی اور بہترین لائن پر بولنگ کروائی، ہم نے30 سے 40 رنز کم بنائے۔

جوش انگلس نے کہا کہ مارنس یہاں پی ایس ایل کھیلیں ہیں، ان سے بہت مدد مل رہی ہے، مارنس وکٹوں کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور 44 اعشاریہ 1 اوورز میں 200 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا، بابر اعظم نے 94 گیندوں پر 69 رنز کی باری کھیلی جبکہ غازی غوری 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عرفات منہاس ڈیبیو ٹینٹ میں 5 وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

21 سالہ عرفات منہاس نے پاکستان کے 1 ہزار ایک روزہ میچز کی تاریخ میں پہلے بولر ہیں جنہوں نے ڈیبیو پر 5 وکٹیں لی ہیں۔

عرفات منہاس نے 10 اوورز کے کوٹے میں 52 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی بولنگ لائن کی شاندار پرفارمنس کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس کو 201 رنز کا ہدف ملا ہے۔

شاندار پرفارمنس سے متعلق عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ ڈییبو پر 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی پیش کروں، بولنگ میں سب نے مشترکہ کوشش کی۔

عرفات منہاس سے قبل فاسٹ بولر ذاکر خان نے 1984 میں ڈیبیو پر 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *