وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے طلب کرلیا گیا، پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں نئے وفاقی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کابینہ کو بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ اقتصادی سروے پیش کر دیا تھا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح نمو3.7 فیصد رہی، مشرق وسطیٰ کی صورت حال پیدا نہ ہوتی تو جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے اوپر جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا۔
آئندہ مالی سال27- 2026 کا ساڑھے 17ہزار ارب روپے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب وفاقی بجٹ پیش کریں گے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نےجائیداد کی خریدوفروخت پر فائلر کےلیے ٹیکس میں کمی پر اتفاق کر لیا جس کا اعلان بجٹ میں کیاجائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10سے 15فیصد اضافے کا بھی امکان ہے، وفاقی بجٹ میں ملکی برآمدات میں اضافے کےلیے برآمدی شعبے کےلیے خصوصی پیکچ کا اعلان کیاجائے گا، ریٹیلر کےلیے نیا ٹیکس آپریٹنگ ماڈل کا اعلان کیاجائے گا،آئندہ مالی سال کا ٹیکس ریونیو ہدف 15264رب روپے مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔















Post your comments