ایرانی جوہری پروگرام 20 سال معطل کرنے پر اعتراض نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کیلئے معطل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن حقیقی عزم ہونا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورۂ چین مکمل کر کے بیجنگ سے روانہ ہوگئے ہیں۔

بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چند دنوں میں ایرانی تیل خریدنے والی چینی تیل کمپنیوں پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کریں گے، چین امریکا سے اربوں ڈالر کی سویا بین خریدے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی کمی اور تائیوان معاملے پر بات چیت کی، نہیں لگتا کہ تائیوان پر کوئی تنازع ہونے جا رہا ہے، تاحال تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی، ممکن ہے دیں اور ممکن ہے نہ دیں۔ تائیوان کے حوالے سے چین سے کوئی وعدہ نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کے دورے پر جانے والے امریکی عملے نے وہاں سے روانگی سے پہلے چینی حکام کی جانب سے دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے آج بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورے کے دوران امریکی صدر نے چین کے صدر شی جن پنگ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کیں۔

امریکی وفد میں موجود صحافی ایمیلی گُڈین نے چین سے روانگی کے وقت اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے امریکی عملے نے چینی حکام کی دی ہوئی ہر چیز جیسے شناختی کارڈز، عارضی برنر فونز وغیرہ سب جمع کر کے وہیں سیڑھیوں کے نیچے موجود ایک ڈبے میں پھینک دیے۔

انہوں نے لکھا کہ چین کی جانب سے دی گئی کسی بھی چیز کو طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *