پیٹرول، سبزی، گوشت، پھل 1 سال میں کتنے مہنگے ہوئے؟

ملک میں ایک سال کے دوران روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 1 سال میں پیاز 132.52 فیصد مہنگی ہوئی، ٹماٹر کی قیمت میں 93.21 فیصد کا اضافہ ہوا،  آٹا 62.25 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارۂ شماریات نے بتایا ہے کہ اس ایک سال کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں51.69 فیصد، ڈیزل33.08 اور پیٹرول 27.65 فیصد مہنگا ہوا۔

ایک سال میں کیلے کی قیمت 17.66، مٹن 15.98 اور  بیف کی قیمت میں 13.54 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارۂ شماریات کے مطابق اس ایک سال میں آلو 30 فیصد، چینی 19.10 فیصد اور چکن 17.68 فیصد سستی ہوئی۔

ایک سال میں انڈے کی قیمتوں میں 17.41فیصد کمی ہوئی، دال چنا 13 فیصد سے زائد سستی ہوئی۔

ادارۂ شماریات نے بتایا ہے کہ اس ایک سال میں دال مسور کی قیمت میں 12.29 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی ہوئی۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *