انجلینا جولی و بریڈ پٹ کے بیٹے میڈوکس کی نام سے والد کا نام ہٹانے کی درخواست دائر

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بڑے بیٹے میڈوکس نے اپنے نام سے والد کا خاندانی نام ’پِٹ‘ ہٹانے کے لیے قانونی درخواست دائر کر دی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق 24 سالہ میڈوکس شیوان جولی پٹ نے اپنا نام تبدیل کر کے ’میڈوکس شیوان جولی‘ رکھنے کی درخواست دائر کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈوکس اس سے قبل بھی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ’پٹ‘ کا نام استعمال کرنا چھوڑ چکے ہیں، انہوں نے اپنی والدہ کی فلم ’کوٹیور‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرتے ہوئے کریڈٹس میں بھی صرف ’جولی‘ استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ میڈوکس انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے 6 بچوں میں سب سے بڑے بیٹے ہیں، اس سے قبل میڈوکس کی بہنوں زہارا، ویوین اور شائلو بھی مختلف مواقع پر ’پٹ‘ کا نام استعمال کرنا چھوڑ چکی ہیں جبکہ شائلو نے 2024ء میں قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کروا لیا تھا۔

یہ پیش رفت انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان طویل عرصے سے جاری قانونی تنازعات کے پسِ منظر میں سامنے آئی ہے تاہم خاندان میں نام کی تبدیلی کوئی نئی بات نہیں۔

خود انجلینا جولی نے بھی اپنے والد جون وائٹ کا خاندانی نام اپنے کیریئر کے آغاز میں اپنے نام سے حذف کر دیا تھا۔

انجلینا جولی نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ میرے بچے شہرت اور شوبز کی چکاچوند میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *