اس سال کے وفاقی بجٹ میں 4 ٹریلین سے زائد کا قومی ترقیاتی بجٹ، 4 فیصد شرحِ نمو اور 8.2 فیصد مہنگائی کا ہدف تجویز، میکرو اکنامک فریم ورک کی تیاری: اے پی سی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم 3 جون کو حتمی منظوری دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 4 ٹریلین روپے سے زائد کے قومی ترقیاتی اخراجات کے خاکے کے ساتھ، اینوئل پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کو اگلے بجٹ 27-2026 کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک کی سفارش کی جائے گی، جس میں جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) کی شرحِ نمو 4 فیصد اور سی پی آئی (کنزیومر پرائس انڈیکس) پر مبنی افراطِ زر (مہنگائی) کا ہدف 8.2 فیصد رکھنا شامل ہے۔ این ای سی کا اجلاس اگلے بجٹ کے لیے میکرو اکنامک اور قومی ترقیاتی اخراجات کی منظوری دینے کی خاطر 3 جون 2026 کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونا طے پایا ہے۔ وفاقی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا تخمینہ 1126 ارب روپے لگایا گیا ہے، جبکہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگراموں (اے ڈی پیز) کا حجم 3 ٹریلین روپے کے لگ بھگ رہے گا۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / 40 کھرب سے زائد کا قومی ترقیاتی بجٹ، 4 فیصد شرح نمو اور 8.2 فیصد مہنگائی کا ہدف تجویز
40 کھرب سے زائد کا قومی ترقیاتی بجٹ، 4 فیصد شرح نمو اور 8.2 فیصد مہنگائی کا ہدف تجویز



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
تقریروں کی برآمدی صنعت از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeپاکستان میں دو چیزیں ایسی ہیں جن کی پیداوار کبھی بند نہیں ہوتی؛ ایک مشورے اور دُوسری تقریریں۔ معیشت کی حالت چاہے جیسی بھی ہو، کانفرنس ہالوں کی رونق ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ برآمدات میں کمی کی خبر آئے تو فوراً ایسے اجلاس شروع ہو جاتے ہیں جیسے ڈالر خود دروازے پر کھڑا ہو کر […]
Read More










Post your comments