سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایک گاڑی میں سوار میاں بیوی، 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسری گاڑی میں سوار 2 نوجوان بھی حادثےمیں جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی محکمہ پولیس نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ اچانک گاڑی کا رخ مڑنے کے باعث پیش آیا۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *