پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران کی پاسداران انقلاب بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی کشتی کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ انسان کی مدد کے بغیر چلائی جانیوالی کشتی کا ایک حصہ تباہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کشتی کا شناختی نمبر 5838 ہے اور اس کا نام سیل ڈرون ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند اور ان کے کنٹرول میں ہے، آبی گزرگاہ میں دشمن کی کسی بھی قسم کی موجودگی کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یمن کی انصار اللّٰہ تنظیم کے سینئر اہلکار محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے مغربی صوبے تیز میں کلیدی اہمیت کے حامل علاقوں اور فوجی اڈوں الخالد اور جبل النصر پر قبضہ کرلیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ حوثی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے المُکہ بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئے ہیں اور المکہ ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ مزاحمت کرنیوالوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

المکہ اسٹریٹیجک لحاظ سےانتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہاں سے بحیرہ احمر میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے اور فوجی لحاظ سے بھی اس کی اپنی اہمیت ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *