میلاد کونسل آف مانٹریال کی جانب سے روایتی عید میلاد النبی کی تقریب کا انعقاد ۔

قونسلر جنرل پاکستان فیصل ابڑو مہمان خصوصی،سینکڑوں افراد کی شرکت ،

میلاد کونسل اف مانٹریال کی جانب سے تاریخی روایتی جشن عید میلاد النبی کا انعقاد ویسٹ ائی لینڈ کے علاقے میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا ۔ اس خصوصی تقریب میں فیضان مدینہ کینیڈا کی جانب سے مولانا فیصل عطاری عبداللہ عطاری اور دیگر علماء کرام اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی ۔ کونسلیٹ جنرل اف پاکستان جناب فیصل ابڑو نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ اس اہم جشن نے عید میلاد النبی میں شرکت کی ۔ میلاد کونسل اف پاکستان پچھلے 15 سال سے مسلسل جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کرتی رہی ہے اور اس مرتبہ جشن میلاد کی تقریب میں بہت زیادہ افراد نے شرکت کی ۔ بروزارڈ سے لے کر کارنوال تک سے لوگ شرکت کرنے کے لیے ائے ۔
تقریب کے میزبانوں میں میلاد کونسل کے ارگنائزر ظفر محمد خان کے علاوہ صاحبزادہ افتاب نوید ملک ظہیر افضل اور عادل بھائی بھی شامل تھے ۔ ظفر خان نے اس موقع پر حاضرین محفل پر زور دیا کہ وہ اپنی مذہبی و ثقافتی روایات کو پائندہ رکھنے کے لیے اپنی فیملیز اور اپنے بچوں کو ان تقاریب میں شرکت کے لیے ضرور لے کر ائیں ۔ مولانا فیصل قادری نے سیرت النبی کے حوالے سے ان کے میلاد منانے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ عبداللہ قادری نے انگریزی زبان میں خطاب کیا اور نبی کریم کے معجزوں پر روشنی ڈالی ۔
کونسلیٹ جنرل جناب فیصل ابڑو نے اتنی بڑی تقریب منعقد کرنے پر میلاد کونسل کو خراج تحسین پیش کیا اور اس کے انتظامیہ کو اور جلسے کے انعقاد میں حصہ لینے والے تمام افراد کو کونسلیٹ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *