کینیڈا: ہزاروں افراد کی پاکستان فیسٹیول میں شرکت، نیا ریکارڈ قائم

کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں پاکستانی کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے پاکستان فیسٹیول میں شرکت کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

جیو نیوز اور جیو انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے یہ شمالی امریکا میں ہونے والی یومِ آزادئ پاکستان کی سب سے بڑی تقریب تھی جس میں کینیڈین وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ، میئرز اور کونسلرز نے شرکت کی۔

قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں نے اپنے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔

 ٹریژری بورڈ آف کینیڈا کے صدر اور وفاقی وزیر شفقت علی، صوبائی وزیر زی حامد، سینیٹر سلمٰی عطاء اللّٰہ جان اور ارکان پارلیمنٹ اقراء خالد اور رانا اسلم نے پاکستانی کمیونٹی کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی۔

میئر مسی ساگا کیرولین پیرش اور میئر برامپٹن پیٹرک براؤن نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کینیڈا کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور حصہ دار ہے۔

 پاکستان فیسٹیول میں پاکستان کے مشہور گلوگار رحیم شاہ، بلال خان، ایوش ربانی اور مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی کمیونٹی کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی، مقامی پائپ بینڈ نے قومی نغموں کی خوبصورت دھنیں بجائیں۔

رحیم شاہ نے اپنے مقبول گیت سنا کر میلہ گرما دیا، شرکاء رقص کر کے محظوظ ہوتے رہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *