روس کا یمن کی بحری و زمینی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

روس نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کی بحری اور زمینی ناکہ بندی مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کو یمن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں روسی نمائندہ یولیا ژدانوا نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں امن عمل میں طویل عرصے سے تعطل کے باعث حوثیوں کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شروع کیے گئے علاقائی تنازع میں گھسیٹا گیا۔

روسی سفارتکار نے یمن میں امن مذاکرات فوری طور پر بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی حل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے جس میں حوثیوں سمیت ملک کی تمام اہم سیاسی قوتوں کے جائز مفادات کو مدِنظر رکھا جانا چاہیے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *