class="post-template-default single single-post postid-7540 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دانیہ ملک کو مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے، بشریٰ اقبال

مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہنے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیغام میں بشریٰ اقبال نے ایک عوامی نوٹس شیئر کیا ہے جس میں باضابطہ درخواست کی ہے کہ دانیہ ملک کو مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کی وفات کے وقت دانیہ شاہ ان سے طلاق یافتہ تھیں اور اب وہ حکیم شہزاد سے شادی شدہ ہیں۔خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت 9 جون 2022 کو انتقال کرگئے تھے۔ ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی نے عامر لیاقت کی موت کی وجہ دانیہ ملک کو قرار دیتے ہوئے ان  کیخلاف مقدمہ بھی کیا۔علم میں رہے کہ بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ دانیہ نے عامر لیاقت کے ساتھ شادی نہیں بلکہ پیسوں کی خاطر ڈیل کی تھی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے شروعات میں دانیہ ملک کے ساتھ صلح کی کوشش کی تھی لیکن بعد میں اُنہوں نے اپنی حیات میں خلع کے کاغذات پر راضی نامہ لکھوادیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter