ایران کا بحرین و کویت میں 85 امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی فوج کے ایران کے خلاف نئے حملوں کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بھی ردِعمل دیا ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ملک کے جنوب میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بحرین اور کویت میں 85 امریکی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا نے جنگ بندی سے متعلق ایم او یو کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جنوبی ایران پر حملے، تیل مصنوعات پر پابندی اور مزید حملوں کی دھمکیاں ایم او یو کی خلاف ورزی ہیں۔

باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے کیے گئے انتظامات کی خلاف ورزی کی ہے، دھونس، دھمکی اور زبردستی مطالبات منوانے کا دور ختم ہو چکا، ایران کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنان میں اسرائیل کی مسلسل جارجیت بھی ایم او یو کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے مشرقِ وسطیٰ میں نیا سکیورٹی آرڈر، ایران کی واپسی، اسرائیل کے لیے چیلنج، سعودیہ، خلیجی ریاستیں اور ایران نئے علاقائی سیکورٹی فریم ورک کی طرف گامزن، امریکی سیکورٹی چھتری پر سوالیہ نشان، ایران کو الگ کرنیکی پالیسی ناکام، مخالف ابراہیمی معاہدوں کا خطرہ، جنگوں نے توازن بدل دیا، امریکہ و اسرائیل کی پالیسیوں پر تنقید، فلسطینی ریاست کے بغیر امن ناممکن، 1967 سرحدیں پھر مرکزِ بحث، ایران نے اشارہ دیا فلسطینی ریاست کی صورت میں اسرائیل کی شمولیت ممکن ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *