پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فضائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، 4 ٹینکروں پر فائرنگ کی جو بغیر اجازت آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی مقامات پر امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی برآمدات کی مکمل بندش کے نتائج کا زمہ دار امریکا ہوگا۔
اس سے پہلے کویت نے کہا تھا کہ فضائی دفاع نظام میزائل اور ڈرون حملے روکنے میں مصروف ہے جبکہ بحرین نے حملے کے خطرے کے پیش نظر ایئر ریڈ RAID سائرن فعال کر دیا تھا۔















Post your comments