آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی تقریباً معطل، جمعہ کی صبح کوئی جہاز نہیں گزرا

 آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازرانی تقریباً معطل، جمعہ کی صبح کوئی جہاز نہیں گزرا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جہازوں کی آمد و رفت انتہائی محدود، ایک روز قبل صرف تین جہاز ہر سمت گزرے۔ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کیلئے سخت اقدامات جاری، چار ایرانی آئل ٹینکر بندر جسک کے قریب لنگر انداز، سیٹلائٹ تصاویر سے تصدیق، امریکہ ایران مذاکرات تعطل کا شکار، امن معاہدے پر پیشرفت نہ ہو سکی، ایران کا کہنا ہے لبنان میں جنگ بندی کے بغیر معاہدہ ممکن نہیں، آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازرانی تقریباً رک گئی ہے، جبکہ امریکہ ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ بلومبرگ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کمرشل جہازوں کی تعداد انتہائی محدود رہی، جبکہ جمعہ کی صبح کسی بھی تجارتی جہاز کی آمد و رفت ریکارڈ نہیں کی گئی۔ اس سے ایک روز قبل صرف تین جہاز ہر سمت میں گزرے تھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان عبوری امن معاہدے پر بات چیت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ لبنان میں جنگ بندی کے بغیر کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا۔ اس معاہدے کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور دو ماہ کی عارضی جنگ بندی کو توسیع دینا ہے، تاہم دونوں ممالک کے مؤقف میں نمایاں اختلافات برقرار ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے اس دعوے کی تردید کی کہ اس کی افواج نے خلیج عمان میں امریکی جنگی جہازوں پر فائرنگ کی۔ امریکی حکام کے مطابق129 کمرشل جہازوں کا رخ موڑا گیا۔ 6 جہازوں کو روک دیا گیا۔ یہ اقدامات ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر عملدرآمد کے لیے کیے گئے۔ چار ایرانی خام تیل بردار جہاز، جو یکم جون کو خلیج فارس سے نکلنے کی اطلاع تھی، اب بندرگاہ بندر جسک کے قریب لنگر انداز پائے گئے ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر سے ان کی موجودگی کی تصدیق بھی ہوئی ہے، تاہم انہیں باضابطہ روانگی کے اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جی پی ایس جیمنگ اور ٹریکنگ میں خلل کے باعث جہازوں کی نقل و حرکت واضح نہیں۔ ایران سے منسلک جہاز اکثر اپنی شناختی سگنلز بند کر دیتے ہیں۔ کئی جہاز آبنائے ہرمز سے نکلنے کے بعد بھی کئی دنوں تک غیر مرئی رہتے ہیں۔ یہ حکمت عملی پہلے بھی استعمال ہوتی رہی ہے، جہاں جہاز آبنائے ملاکا تک پہنچنے کے بعد ہی اپنے سگنلز بحال کرتے ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *