پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارائیں عنبر خان اور صباحت بخاری عید کی ایک نجی تقریب میں رقص کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق غزالہ جاوید کی جانب سے منعقدہ عید ملن تقریب میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی، جن میں عدنان جیلانی اور فرح نادر بھی شامل تھے۔
تقریب کے دوران عنبر خان اور صباحت بخاری نے گلوکار ابرار الحق کے مقبول گانے ناچ پنجابن اور بالی ووڈ کے مشہور گیت لیلیٰ میں لیلیٰ پر رقص کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء دیکھنے میں آئیں۔ بعض صارفین نے اداکاراؤں کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ صارفین نے اسے محض عید کی خوشیوں کا اظہار قرار دیتے ہوئے فنکاروں کے حق میں بھی رائے دی۔
ایک صارف نے لکھا میں 30 سال کا ہوں اور میرے جسم میں درد رہتا ہے، لیکن یہ بزرگ خواتین اس عمر میں بھی رقص کر رہی ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے ان کے طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے نامناسب تبصرہ کیا۔
دوسری جانب متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ کسی کی ذاتی خوشی یا تفریح کو عمر کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں اور ہر فرد کو اپنی خوشیوں کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔
عید پارٹی کی یہ ویڈیوز تاحال سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں اور صارفین اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔















Post your comments