ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کیساتھ تیسری بات خیانت کی ہے، ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ مذاکرات کے اہل نہیں ہیں، ٹرمپ ایران پر عائد بحری ناکہ بندی کو برقرار رکھ کر اور مذاکرات میں حد سے بڑھے ہوئے مطالبات کر کے “تیسری مرتبہ سفارت کاری کے ساتھ خیانت” کر رہے ہیں،وہ دیگر مقاصد کے حصول کی کوشش کررہے ہیں، تہران کا آبی محاصرہ بھی جاری رکھا ہوا ہے ،امریکی وزیر دفاع و وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہوا تو وہ تہران پر حملے کے لئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر معاہدے طے پاگیا تو ہرمز کو کھول دیاجائے گا اور یہ پوری دنیا کیلئے ٹول فری ہوگی،وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ٹرمپ، جو کسی ممکنہ معاہدے پر حتمی فیصلے پر غور کر رہے ہیں، صرف اسی صورت میں حامی بھریں گے جب ایران ان کی تمام شرائط پوری کرے گا۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے فوج کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کے روز فضائی دفاعی نظام نے “امریکی و صہیونی جارح دشمن سے تعلق رکھنے والے” ایک ڈرون کو مار گرایا ہے۔امریکی اخبار بلومبرگ کے حوالے سے نامعلوم ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ “گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت کے ایک فضائی اڈے پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی معمولی زخمی ہوئے ہیں اور دو ایم کیو-9 ریپر اسٹرائیک ڈرونز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی نےامریکا کیساتھ مجوزہ معاہدے کے مسودے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے نتیجے میں ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹریفک پر مکمل اختیار حاصل ہوگا ۔ایران کےخاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر نے آبنائے ہرمز پر تہران کے کنٹرول کا اعادہ کرتے ہوئے تجارتی اور فوجی بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس تزویراتی (اسٹریٹجک) آبی گزرگاہ سے گزرنے کے قوانین کی پاسداری کریں۔قطر نے آبنائے ہرمز میں مستقل ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی تجاویز کو مسترد کردیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہ کی طرف بڑھنے والے جہاز کو ناکارہ بنادیا ہے، سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج نے ایران کی امریکی ناکہ بندی کو توڑ کر گزرنے کی کوشش کرنے والے ایک بحری جہاز کے انجن روم پر میزائل داغ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا “اگر ضرورت پڑی تو ہمارے اندر دوبارہ (حملے) شروع کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا”وہاں (مشرقِ وسطیٰ میں) اور دنیا بھر میں ہمارے پاس اس مقصد کے لئے وافر مقدار میں ہتھیار موجود ہیں، اس لیے ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں۔”پینٹاگون کے سربراہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ صبر کرنے والے ہیں اور وہ ایک ایسا “شاندار معاہدہ” کرنا چاہتے ہیں جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو معاہدہ کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج “پورے خطے میں موجود اور الرٹ (مستعد) ہیں۔ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بتایا کہ اس نے گیمبیا کے جھنڈے والے بحری جہازلیان اسٹار کے انجن روم پر اس وقت ہیل فائر میزائل داغ دیا جب وہ “خلیج عمان میں بین الاقوامی پانیوں سے ہوتا ہوا ایک ایرانی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا تھا۔”امریکی اخبار نے کویت کے فضائی اڈے پر میزائل حملے کی براہِ راست معلومات رکھنے والے ایک شخص، جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ “کویت کے فضائی دفاعی نظام نےایران سے داغے گئے فتح-110 میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا، تاہم اس کا ملبہ علی السالم فضائی اڈے پر جا گرا”۔
Home / Breaking News, Home, World / ٹرمپ، تیسری بار سفارتکاری میں خیانت، امریکی صدر نے ثابت کیا وہ مذاکرات کے اہل نہیں.ایران
ٹرمپ، تیسری بار سفارتکاری میں خیانت، امریکی صدر نے ثابت کیا وہ مذاکرات کے اہل نہیں.ایران



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
بعد از معرکہِ اخوند سالاک: ڈوما کافر کا چھلیس قبیلہ اور شجرۂ نسب تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Homeتاریخ کا سفر بسا اوقات حکمرانوں اور سلطنتوں کو محض لوک داستانوں کی دھند میں چھپا دیتا ہے۔ ایسی ہی ایک تاریخی شخصیت ’’ڈوما سنگ‘‘ المعروف ڈوما کافر کی ہے، جو سترہویں صدی تک دریائے سندھ کے کناروں، بونیر، شانگلہ اور تورغر کے فلک بوس پہاڑوں پر محیط ایک آزاد ریاست کا حکمران تھا۔ اُسکی […]
Read More-
-
-
شاہراہ بھٹو کا افتتاح تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home












Post your comments