ایران کے پاس وقت محدود ہے، ٹرمپ، نئی امریکی جارحیت کو پوری قوت سے کچل دیا جائے گا، تہران

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے محدود وقت بچا ہے ‘ان کے پاس دو‘ تین دن اور ہیں‘ شایدجمعہ ‘ ہفتہ ‘اتواریا اگلے ہفتے کی ابتدا تک کا وقت ہے‘امید کرتا ہوں کہ ہمیں جنگ کی طرف نہ جانا پڑے لیکن ہو سکتا ہے کہ ہمیں انہیں ایک اور بڑا جھٹکا دینا پڑے‘ لگتاہے کوئی حل نکل آئےگا۔ دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے واضح کیا ہے کہ نئی امریکی جارحیت کو پوری طاقت سے کچل دیاجائے گا‘ٹرمپ دھمکی کو امن کا موقع قرار دے رہے ہیں جبکہ ایرانی فوج نےخبردارکیاہے کہ اگر واشنگٹن نے دوبارہ حملے شروع کیے تو وہ نئے محاذ کھول دے گی‘ مسلح افواج ٹریگر دبانے کے لیے مکمل تیار ہیں‘ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں ‘قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید وقت درکار ہے‘متحدہ عرب امارات نے گزشتہ 48گھنٹوں میں6ڈرونز مارگرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے اس کے جوہری پاور پلانٹ پر حملہ عراق سے ہواتھا ‘نیٹو کے اعلیٰ ترین کمانڈر نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ یہ اتحاد آبنائے ہرمز میں کس طرح کردارادا کر سکتا ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ منصوبہ بندی شروع نہیں ہوئی ہے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے، تاہم اگر کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا تو واشنگٹن فوجی آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کیلئے ہر طرح سے تیارہے‘ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولا جانا چاہیے‘اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانا انتہائی اہم ہےجبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات چیت کی ہے‘ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جرمن زبان میں بیان دیتے ہوئے جرمن چانسلر فریڈرِش میرزپر دوغلے پن کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ ایران کی محفوظ جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت نہیں کی جاتی بلکہ انھیں جواز دیا جاتا ہے لیکن جب کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے جسے انہوں نے فالس فلیگ آپریشن کہا اور جس کی ذمہ داری خود امارات نے بھی ایران پر نہیں ڈالی تو وہی آوازیں اچانک بین الاقوامی قانون اور علاقائی سلامتی کی بات کرنے لگتی ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا پُرامن جوہری تنصیبات اور شہری انفرااسٹرکچر پر حملوں کا ذمے دار ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا تاریخ میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے والا واحد ملک ہے۔

اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ امریکا غیر قانونی ناکہ بندیوں اور خطے میں اسرائیلی مظالم کی حمایت کا ذمے دار ہے۔

امیر سعید ایروانی کا کہنا ہے کہ امریکا نے پھر سلامتی کونسل کا غلط استعمال کر کے ایران کے خلاف جھوٹ پھیلایا، امریکا نے گمراہ کن الزامات، عالمی امن اور بحری آزادی کا منافقانہ سہارا لیا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مجرم امریکا اب خود پراسیکیوٹر اور جج کا کردار ادا کر رہا ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *